حیدرآباد۔28۔فروری(اعتماد نیوز)مرکزی وزیر جئے رام رمیش نے آج کہا کہ ملک بھر میں 54قومی سطح کے یونیورسٹیز کے قیام کی منظوری دے دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے تحت 7یونیورسٹیز کو تلنگانہ میں اور تین یونیورسٹیز کو
سیما آندھرا میں قائم کیا جائیگا۔ تلنگانہ میں سکندر آباد ‘ورنگل ‘نظام آباد ‘نلگنڈہ ‘عادل آباد ‘میدک‘کریم نگر ‘میں اور سیما آندھرا میں کڑپہ ‘گنٹور ‘اور مشرقی گوداوری میں قائم کئے جائینگے۔انہوں نے کہا کہ مرکزی کابینہ نے آج اجلاس میں اس سے متعلق یہ فیصلہ کیا گیا۔